بی جے پی لیڈرکی طرف سے پارلیمنٹ میں الگ ریاست کے مطالبہ پرمہاراشٹراسمبلی میں جواب مانگا
ممبئی29جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)شیوسینا کے ساتھ ہی اپوزیشن نے آج مہاراشٹر حکومت سے بی جے پی رہنما نانا پٹولے کے لوک سبھا میں پیش ایک بل پروضاحت مانگی جس پٹولے نے ودربھ کو الگ ریاست بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ارکان نے اس مسئلہ پر ہنگامہ کیا جس سے ایوان کو آج ملتوی کرنا پڑا۔اپوزیشن کے لیڈر دھننجے منڈے نے اس مسئلے کو اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھڈاراگودیا سے ممبرپارلیمنٹ پٹولے نے آج لوک سبھا میں ایک غیر سرکاری بل پیش کیا اور ودربھ کو الگ ریاست بنانے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہاکہ منظم مہاراشٹر کے105شہداء نے اپنی قربانی دی۔گزشتہ چند ماہ میں شریہر انے(سابق اٹارنی جنرل)جیسے لوگ نہ صرف الگ ودربھ کا مطالبہ کر رہے ہیں بلکہ الگ مراٹھواڑا کی بھی مانگ ہو رہی ہے۔یہ بہت سنگین مسئلہ ہے۔حکومت کو واضح کرنے کی ضرورت ہے کہ کیا وہ پارٹی کے رخ کی حمایت کرتی ہے یانہیں۔شیوسینا کی قانون سازی کونسلرنیلم گوڑھے نے کہا کہ ریاست کے لوگ منظم مہاراشٹر کیلئے حکومت کی جانب سے جواب کی امید کرتے ہیں اور ایوان کواس کیلئے قرارداد منظور کرناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ معاملے پر تذبذب منظم مہاراشٹر کے لئے اچھا نہیں ہے۔ہم ان لوگوں کی قربانی کو نہیں بھول سکتے جو مہاراشٹر کو متحد دیکھنا چاہتے تھے۔کانگریس کے سینئر لیڈر نارائن رانے نے کہا کہ اگر یہ کسی آزادامیدوار ایم پی کا بل ہوتا تو یہ سمجھا جا سکتا تھا لیکن بی جے پی کا کوئی رہنما اس طرح کا بل پارٹی کے قومی اور ریاست کے رہنماؤں سے منظوری لئے بغیرنہیں لا سکتاتھا۔